- بینک آف انگلینڈ نے ریٹس میں کسی بھی قسم کا بدلاؤ نہیں کیا ہے جو کہ ابھی بھی 5.25 فیصد ہے۔
- 2024 کے لیے گروتھ کی پیش گوئی 0.5 فیصد سے کم کرکے 0 فیصد کردی گئی ہے۔
- مستقل قریب میں مہنگائی میں کمی ہوسکتی ہے لیکن 2024 اور 2025 میں اس اضافے کا خدشہ ہے۔
- بینک آف انگلینڈ کے گورنر Bailey نے کہا ہے کہ پالیسی کو زیادہ لمبے عرصے کے لیے سخت رکھنا ہوگا۔
- برطانوی پاؤنڈ میں کمی کا امکان ہے لیکن اس میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اگر کسی بھی قسم کی Dovish خبر آتی ہے ۔
- توقع سے بہتر گروتھ ڈیٹا آنے کی صورت میں مختصر مدت کے لیے سٹرلنگ کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
- اگر اوسط آمدن میں اضافہ ہوا تو بے روزگاری میں کمی ہوگی اور ریٹیل سیلز میں اضافہ ہوگا جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہونا چاہیے۔
- مزید گروتھ ڈیٹا میں سستی کی وجہ سے مختصر مدت کے لیے GBP میں گراوٹ کا خطرہ ہے۔
- اگر اوسط آمدن میں کمی ہوئی تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور ریٹیل سیلز میں کمی ہوگی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہونی چاہیے۔
- سٹرلنگ کے لیے فنڈامینٹلز ابھی بھی بیرئیش ہیں۔ اور عین ممکن ہے کہ اس کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔
- اس ہفتے اگر ڈیٹا توقعات سے بہتر آتا ہے تو برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ جس سے گذشتہ ہونے والی قدر میں کمی کا نقصان بھی پورا ہوجائے گا۔
یو ایس ڈی
- مارکیٹ کو اِس بات کا یقین ہوچکا ہے کہ فیڈ نے جتنا ریٹ بڑھانا تھا وہ بڑھا چکے ہیں۔
- مایوس کُن NFP اور ISM PMI رپورٹس سے ٹریڈرز ڈالر کو بیچنے پر مجبور ہوسکتے ہیں
- پاؤل نے مارکیٹ کو اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو فیڈ ریٹ بڑھانے میں بالکل بھی نہیں ہچکچائے گا۔
- جی ڈی پی ، لیبر اور انفلیشن کا ڈیٹا فیڈ کے لیے فیصلے میں اہم کردار کرتا ہے۔
- مارکیٹ کو اس بات کا 93 فیصد یقین ہے کہ فیڈ دسمبر میں شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے بلکہ مئی 2024 میں جاکر اس میں کمی کی جائے گی۔
- اچھی گروتھ، انفلیشن، اور جاب ڈیٹا سے مختصر مدت کے لیے امریکی ڈالر میں تیزی کا رحجان پیدا ہوسکتا ہے۔
- کسی بھی جنگی صورتحال یا سیاسی متنازع صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
- بُری گروتھ، انفلیشن اور جاب ڈیٹا سے مختصر مد ت کے لیے امریکی ڈالر میں مندی کا رحجان پیدا ہوسکتا ہے۔
- پاؤل اگلی میٹنگ میں اپنے بیان میں اس بات کا اعلان کرسکتے ہیں کہ شرح سود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔
- پی پی آئی ، انفلیشن ڈیٹا یا ریٹیل سیلز کا ڈیٹا اگر مایوس کُن آتا ہے تو امریکی ڈالر اپنی قدر کھو سکتا ہے۔
- فیڈ اپنا فیصلہ ڈیٹا کے مطابق ہر میٹنگ میں کرے گا۔
- ممکنہ طور پر یہی امکان ہے کہ فیڈ شرح سود میں اضافہ کرنا بند کردے گا۔
- امریکی ڈالر پر Longs بہت بڑھ چکے ہیں۔ جو کہ جلد ہی بدلنے والے ہیں۔
- امریکی معاشی صورتحال کا بگڑنا ڈالر کے لیے منفی ثابت ہوگا اگر ریسئیشن کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو سیف ہیون کے نظریے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگا۔
- کسی بھی قسم کی عالمی کشیدگی یا جنگی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کرسکتا ہے۔
یورو
- ای سی بی کا خیال ہے کہ مہنگائی 2.9 فیصد تک گرنے کے بعد نیچے جاتی رہے گی جو کہ ان کی 3.1 فیصد کی سابقہ پیش گوئی سے کم ہے۔
- شرح سود 4 فیصد تک جاسکتی ہے کچھ عرصہ اتنی ہی رہنے کے بعد اپریل میں 25 بیس پوائنٹس کی پہلی کٹوتی کا امکان ہے۔
- سود کی شرحیں جو پہلے ہی بڑھا دی گئی ہیں توقع ہے کہ کم از کم 2024 کی پہلی سہ ماہی تک اور شاید اس سے بھی زیادہ عرصے تک معیشت کو متاثر کرتی رہے گی۔
- اس کا مطلب ہے کہ موجودہ شرح سود معیشت کو سست کرنے کے لیے کافی زیادہ ہے۔
- ای سی بی اگر ضروری ہوا تو ECB ریٹس بڑھانے کا اختیار رکھتا ہے۔
- بُلش سرپرائز یہ ہوسکتا ہے کہ مزاحمت میں کمی ہوجائے یا پھر یوکرائن کی جنگ بندی ہوجائے۔ یا پھر امریکی ڈالر پر دباؤ بڑھانے والے سینٹی منٹ میں بہتری یا جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی کے ڈیٹا میں بہتری شامل ہے۔
- بیرئیش سراپرائز یہ ہوسکتاہے کہ مزاحمت میں میں اضافہ ہوجائے یا پھر جنگ میں نیٹو شامل ہوجائے، یا ایسے سینٹی منٹ آجائیں جو ڈالر کو سپورٹ کرتے ہوں، یا جی ڈی پی گروتھ اور مہنگائی کے مایوس کن اعداد و شمار آجائیں۔
بی او جے
- بینک آف جاپان آہستہ آہستہ منفی شرح سود سے چھٹکارا پا رہا ہے۔
- جاپان کے بینک کے گورنر Ueda نے کہا ہے کہ بینک اپنے مہنگائی کے ہدف تک پہنچے کے قریب ہے اور اگلے سال اجرت پر مذاکرات اہم ہوں گے۔
- گورنر Ueda نے کہا ہے کہ انتہائی آسان مالیاتی پالیسی کو روکنا مشکل ہوگا اور اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
- ایسے ایونٹس جو امریکی 10 سالہ ٹریژری کی Yield کو کم کردیتے ہیں یا یہ خبر کہ بینک آف جاپان یقینی طور پر اپنی Yield کی Curve کنٹرول پالیسی کو ختم کردے گا اس سے جاپانی ین اڑان بھرے گا۔
- ایسے ایونٹس جو امریکی 10 سالہ ٹریژری کی Yield کو بڑھاتے ہیں یا بینک آف جاپان کا اپنی انتہائی آسان مالیاتی پالیسی کو جاری رکھنا جاپانی ین کی قدر میں کمی کرسکتا ہے۔
- یو ایس کرنسی پئیر امریکی ڈالر کے مقابلے میں Short کرنے کا ایک اچھا موقع مل سکتا ہے جب USDJPY اشارہ دے کہ وہ شرح سود میں اضافہ روک دے گا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ فیڈرل ریزرو ایسا کب کرے گا۔
آر بی اے
- آر بی اے نے شرح سود کو 25 بیس پوائنٹ بڑھا کر 4.35 فیصد کردیا ہے۔
- اس اضافے کو ڈوش سمجھا گیا تھا کیونکہ مستقبل میں اضافہ ڈیٹا پر انحصار کررہا ہوگا۔
- آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں کمی آرہی ہے کیونکہ لوگ نہیں سوچتے ہیں کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا سود کی شرح میں اتنا اضافہ کرے گا۔
- اگر چینی معیشت یا عالمی معیشت کے بارے میں اچھی خبر آتی ہے تو آسٹریلوی ڈالر مضبوط ہو سکتا ہے۔
- حالیہ عالمی کشیدگی آسٹریلین ڈالر کے لیے دو طرفہ طریقوں سے اثرانداز ہورہی ہے۔
- بُلش سرپرائزز: چین سے بہترین خبریں، سرمایہ داروں کا پر اعتماد محسوس کرنا، کموڈیٹیز کی قیمتیں بڑھنا، نئی ملازمتیں اور زیادہ تنخواہیں۔
- بیرئیش سرپرائزز: چین سے بُری خبریں، سرمایہ داروں کی پریشانی ، کموڈیٹز کی قیمیتں کم ہونا، ملازمتوں میں کمی، اور کم تنخواہیں۔
- ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے، بورڈ کے کچھ ارکان شرح میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
- اگر عالمی معیشت توقع سے کم گروتھ کرتی ہے تو اس سے آسٹریلوی ڈالرکی قدر میں کمی ہوسکتی ہے۔
- آسٹریلوی ڈالر کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے جو پہلے سے ہی کمزور ہیں، کیونکہ سرمایہ کار پہلے ہی بہت سارے آسٹریلوی ڈالر بیچ چکے ہیں اور اس کی قیمت بری خبر میں ہے۔
آر بی این زیڈ
- ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شرح سود میں اضافہ روک دے گا کیونکہ معیشت سست روی سے بڑھ رہی ہے اور مہنگائی نیچے آنا شروع ہو رہی ہے۔
- اس پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عوامل کی بنیاد پر، نیوزی لینڈ کے ڈالر کا اس وقت اپنی موجودہ قیمت پر رہنے کا امکان ہے۔
- نئے معاشی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قیمتیں اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہی ہیں جتنی توقع کی جا رہی ہے، اور لیبر مارکیٹ اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی توقع تھی۔
- قلیل مدتی شرح سود میں ٹریڈ کرنے والے سرمایہ داروں کا خیال ہے کہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ 29 نومبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں شرح سود کو 5.50% پر رکھے گا۔
- بُلش سرپرائزز: چینی معیشت میں گروتھ ہورہی ہے سرمایہ دار پُر اعتماد ہیں، کموڈیٹز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور چین کا معاشی ڈیٹا مضبوط ہے۔
- بیرئیش سرپرائزز: چینی معیشت سست روی کا شکار ہے ، سرمایہ دار غیر یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں، کموڈیٹرز کی قیمتیں گر رہی ہیں، اور چینی معاشی اعداد و شمار توقع سے بھی کہیں زیادہ خراب ہیں۔
- امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کا ڈالر مستقبل قریب میں اپنی موجودہ قیمت پر برقرار رہے گا۔
- اس ہفتے سرمایہ رسک کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں اس کا سب سے زیادہ اثر نیوزی لینڈ کے ڈالر پر پڑنے کا امکان ہے۔
بی او سی
- بینک آف کینیڈا (BoC) نے کہا کہ معیشت ان کی سوچ سے زیادہ سست رفتاری سے بڑھ رہی ہے، اور انہوں نے 2023 اور 2024 میں اقتصادی ترقی کے اپنے تخمینوں پر نظر ثانی کی۔
- بینک آف کینیڈا (BoC) نے کہا کہ مہنگائی 2023 اور 2024 میں اس سے کہیں زیادہ ہو گی جتنا کہ ان کا خیال تھا، کیونکہ تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
- بینک آف کینیڈا (BoC) اب بھی سوچتا ہے کہ مہنگائی 2025 میں 2% پر واپس آجائے گی۔
- بینک آف کینیڈا (BoC) کے کچھ اراکین کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
- کینیڈین ڈالر اور تیل اب پہلے سے کہیں زیادہ جڑے ہوئے ہیںَ قلیل مدتی شرح سود میں سرمایہ داروں کا خیال ہے کہ بینک آف کینیڈا (BoC) شاید سب سے زیادہ شرح سود کے قریب ہے جو وہ مقرر کرے گا۔
- بُلش سرپرائزز: تیل کی قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ دار پر اعتماد ہیں۔
- بیرئیش سرپرائزز: تیل کی قیمتیں کم ہونا اور سرمایہ دار کا غیریقینی کی کیفیت کا شکار ہونا
- امکان ہے کہ کینیڈین ڈالر مستقبل قریب میں اپنی موجودہ قیمت پر برقرار رہے گا، اور بینک آف کینیڈا کس طرح سود کی شرحیں طے کرتا ہے اس کا انحصار آنے والے مہینوں میں جاری ہونے والے معاشی اعداد و شمار پر ہوگا۔
- بینک آف کینیڈا اس بات پر پوری توجہ دے رہا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کور انفلیشن کو کس طرح متاثر کر رہی ہیں۔
Market Analyst HFM
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔