بینک آف کینیڈا BoC نے شرح سود بڑھا کر 4.75 فیصد کردیا ہے

بینک آف کینیڈا BoC نے حال ہی میں شرح سود کو بڑھا کر 4.75 فیصد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ Quantitative Tighting کا حصہ ہے۔ جو کہ دنیا بھر کے دیگر بڑے بینکوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ جو قیمتوں کو مستحکم بنانے اور عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئیے شرح سود بڑھانے پر غور کررہے ہیں۔

کینیڈین معیشت نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں GDP میں 3.1 فیصد کی کاکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ متوقع کارکردگی سے بڑھ کر تھی۔ کم توانائی کی لاگت کے باوجود مہنگائی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جبکہ اپریل میں CPI بڑھ کر 4.4 فیصد ہوگیا۔ BoC موسم گرما کے دوران CPI میں 3 فیصد کی کمی کی توقع کررہا ہے۔ لیکن اس کے 2 فیصد کے ٹارگٹ سے اوپر رہنے کے خدشات اب بھی برقرار ہیں۔

بی او سی نوٹ: بدلتے ہوئے معاشی حالات سے نمٹنے کے لئیے بینک آف کینیڈا BoC نے شرح سود کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کا مقصد معیشت میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن قائم کرکے مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد پر واپس لا کر مزید کنٹرول شدہ پالیسی حاصل کرنا ہے ۔ BoC کینیڈین لوگوں کے لئیے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے کئیے پرعزم ہے۔

 

Adnan Abdul Rehman

Regional Market Analyst

Disclaimer:

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔