کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر انڈکس میں اضافہ رک چکا ہے اور تھوڑی سی کمی کے ساتھ 103.17 پر آچکا ہے۔ جبکہ امریکی بانڈ مارکیٹ میں دس سالہ اور دو سالہ Treasury yield curve ابھی بھی Inverted ہے۔ پہلے 3.65 فیصد اور جبکہ اب 4.43 فیصد پرکلوزنگ ہوئی ہے۔
اگر نان یو ایس کرنسیوں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے یورو ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہے۔ اور اس کی قیمت 1.0724 پر کلوز ہوئی۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ قدرے اضافے کے ساتھ 1.2044 پر کلوز ہوا۔ امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 2 دن کے ہائی سے نیچے گر کر 131.02 پر کلوز ہوا۔ آسٹریلوی ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1 فیصد مستحکم ہوا۔ اس کی قیمت 0.6959 پر کلوز ہوئی۔ RBA نے مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق شرح سود میں 25 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ اور ان کی طرف سے مزید کہا گیا کہ شرح سود میں اضافہ جاری رہے گا۔ جو کہ ایک ہاکش موقف ہے۔ NZDUSD میں 0.6324 تک اضافہ ہوا، USDCAD خاصا دباؤ کا شکار تھا اور اس کی قیمت گر کر 1.3397 پر آچکی ہے۔ پچھلے تین اضافے ہونے کے بعد USDCHF دوبارہ گراوٹ کا شکار ہے۔ اور اس کی پرائس 0.9218 پر کلوز ہوئی ہے۔
قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ قدرے اضافے کے ساتھ 1873$ فی اونس جبکہ سپاٹ سلورگراوٹ کے ساتھ 22.16$ فی اونس پر کلوز ہوا۔
تیل کی مارکیٹ دوبارہ پُر امیدی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ (OPEC کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2045 میں تیل کی عالمی طلب 110 ملین بیرل یومیہ تک پہنچے کی امید ہے)۔ امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے کے ساتھ 77.53 فی بیرل ہوگئی ہے۔
حالیہ اہم ایونٹس
فیڈ Powell زیادہ ہاکش نہیں ہے۔ تین بڑے یو ایس سٹاک انڈکس دوبارہ حق میں آچکے ہیں۔
فیڈرل ریزرو کے چیئرمین Powell نے بدھ کے روز واشنگٹن کے اکنامک کلب کے سوال و جواب کی سیشن میں شرکت کی۔ چیئرمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ گذشتہ ہفتے جاری ہونے والی Nonfarm Payrolls کی رپورٹ امریکی لیبر مارکیٹ کی غیر معمولی بہتری کا ظاہر کرتی ہے۔ اس لیے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ابھی بھی فیڈ کو بہت سا کام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہتر معیشت سے چلنے والی ایک بہتر لیبر مارکیٹ cyclical سے زیادہ structural ہے۔
فیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے Powell نے مزید کہا کہ deflation کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ سستی کا شکار ہے۔ Powell پُر امید ہیں کہ سال کے وسط تک ہاؤسنگ میں بھی مہنگائی میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کم ہونے میں وقت لگے گا۔ جس میں اس سال کمی ہونے ہونے کے بعد اگلے سال مزید 2 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔ اور یہ ہونے سے پہلے شرح سود کے ریٹ کو ایک خاص حد تک رہنا پڑے گا۔
قبل ازیں Minneapolis فیڈ کے صدر کی جانب سے ہاکش رویہ دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر مارکیٹ پر فیڈ کی سخت پالیسیوں کا کوئی واضح اثر نہیں ہوا۔ اور انہوں نے اپنی رائے دی کہ مرکزی بینک کو وفاقی فنڈز کی شرح 5.4 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جب کہ پہلے عہدرانوں کی جانب سے 5.1 فیصد کی پیش گوئی سے زائد ہے۔ پھر بھی Powell کی افراط زر کے حوالے سے رائے سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ داروں کے لیے ریلیف کا باعث تھی۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔