کیبل کی انالیسس

گذشتہ روز بینک آف کینیڈا نے جارحانہ پالیسی اپناتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ وہ مہنگائی کے طوفان پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ یہ مسلسل ساتواں مہینہ ہے کہ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر Tiff Macklem نے 50 بیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ شرح سود 4.25٪ کردی ہے۔ جو کہ 2007 کے بعد اب تک بلند ترین سطح ہے۔ گورنرنگ کونسل چاہتی ہے کہ سپلائی اور ڈیمانڈ میں استحکام پیدا کرکے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پالیا جائے۔ ابھی مہنگائی کے حوالے سے مزید دو ماہانہ رپورٹس آنے والی ہیں ہیڈ آف میکرو سٹریٹجی نے کہا ہے کہ بینک آف کینیڈا کوئی فیصلہ لینے سے پہلے اعداد و شمار پر انحصار کررہا ہے۔ مزید یہ کہ بینک افراطِ زر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی بیلنس شیٹ میں بھی کمی کرے گا۔ اس وقت کینیڈین افراطِ زر کی شرح 6.9٪ جبکہ Core Inflation(گُڈز اور سروسز کی قیمتوں میں بدلاؤ) کی شرح 5٪ ہے۔ مزید یہ کہ Core Inflation کی سہ ماہی رپورٹ میں کمی ہوئی ہے جس میں دوبارہ اضافے کا خدشہ ہے۔

 

آسٹریلین معیشیت نے تیسری سہ ماہی میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جو کہ 0.6٪ ہے جبکہ اس سے پچھلی رپورٹ کے مطابق 0.9٪ کی تبدیلی ہوئی تھی۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ معیشیت سست روی کا شکار ہے اور اُنہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جی ڈی پی رپورٹ 2024 تک ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ اور 2019 سے لے کر اب تک پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی آپریٹنگ پرافٹس بھی تیسری سہ ماہی میں 12.4٪ گرے ہیں۔ منگل کے روز ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جانب سے شرح سود میں 25 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔