اوپیک نے منصوبہ بندی کی ہے وہ تیل کی پیداوار مستحکم رکھیں گئے ۔ لیکن چینی معیشت کے دوبارہ کھلنے اور روس یوکرائن جنگ کی بدولت ڈیمانڈ میں بدلاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ کسی بھی بین الاقوامی سیاسی عدم استحکام ، معاشی صورتحال کے پیش نظر اور جنگی جنون کے اثرات کے نتیجے میں اوپیک چاہتا ہے کہ تیل کی قیمتوں کو 80$ سے نیچے نہ گرنے دیا جائے کیونکہ اس سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چنانچہ اِس صورت میں پیداوار کو ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
نومبر میں روزگارکے حوالے سے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق نئی ملازمتیں پیدا ہونے سے معیشت مزید بہتر ہوگی۔ جو کہ تقریباََ 263000 ملازمتیں ہیں ۔ جبکہ یو ایس میں نومبر میں بے روزگاری کی شرح 3.7٪ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بار کی رپورٹ بہتر رپورٹ جانی گی ہے . اگر فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ کرتا رہے تو Recession کا خدشہ لاحق ہے۔ لیکن یہ بات مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے باعث کمپنیاں لوگوں کو ملازمت سے نکال رہی ہیں ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق کُل نکالے جانے والے لوگوں کی تعداد لگ بھگ 228750 ہے جبکہ اس وقت مکمل معاشی سرگرمیوں 150 ملین لوگ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ فیڈرل ریزرو کی سخت پالیسیوں کے باعث اگلے سال یا 2024 میں Recession کا امکان ہے۔ لیبر مارکیٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے باعث فیڈرل ریزرو مجبور ہوسکتا ہےکہ وہ شرح سود میں اضافہ کرے۔
ٹیکنیکل
مارکیٹ NFP کے بعد 150 پائنٹ گری ہے اس کے بعد مارکیٹ سے والیوم کم ہو گیا ہے . صبح سے مارکیٹ میں بلللش کنڈیل نذر ا رہی ہے .لیکن 104.80 ایک اہم سپلائی ایریا ہے جو کہ پچھلے ہفتے کا value area low بھی ہے .اگر اس لیول سے اپر مسلسل دو بللش کنڈیل کلوز ہو پھر ہم سمجھے گے کہ مارکیٹ اب واپس بیلنس کی طرف گامزن ہے جو کہ 104.60–104.80 کی زون میں ہے .
دوسری جانب مارکیٹH1 میں جمہ کے value area میں داخل ہو گئی ہے . مسلس دو بللش کنڈیل بنے تو مارکیٹ بیلنس کی طرف جا سکتی ہے جو کہ 104.60-104.80 ہے . یعنی H4 & H1 دونو میں یہ لیول اہم ہے .
اگر مارکیٹ نیچے کی طرف بریکآؤٹ کرے زیادہ والیوم کے ساتھ تو ہم بیرش حساب دیکھ سکتے ہے .
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔