روس اور یوکرائن کی جنگ مارکیٹس میں اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔ چونکہ کوئی بھی فریق اپنی طرف سے نرمی نہیں کرنا چاہتا، اس لئے مسلے کا کوئی اختتام نظر نہیں آتی۔ تنازعہ نے کموڈٹی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ شروع کیا جو انفلیشن کو ہوا دے گا اور مرکزی بینکاروں کے لئے سر درد پیدا کرے گا۔ سرمایہ کاروں کو اگلے ہفتے Fed اور BoE سے یہ سننے کو ملے گا کہ وہ موجودہ صورتحال کا انتظام کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگلے ہفتے XAUUSD، GBPSD اور USOilدیکھنا یقینی بنائیں!
بیلاروس مبینہ طور پر یوکرائن پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے
Jerusalem Post کی رپورٹ کے مارکیٹس دوبارہ Risk- off میں داخل ۔ اس سے قبل یوکرائنی حکام نے بتایا تھا کہ Vladimir Putin نے روسی فضائیہ کو Belarus اور Ukraine کی سرحدوں پر فضائی حملے پر کا حکم دیا ہے تاکہ Belarus کی مسلح افواج کو جارحیت کے لیے تیار کیا جا سکے۔ دونوں حکومتوں کے رہنماؤں نے ماسکو میں ملاقات کی اور «خطے اور یوکرائن کی صورتحال» اور «پابندیوں کے دباؤ میں اکنامک تعاون» کے بارے میں بات کی۔
XAUUSD
گزشتہ جمعرات کو ECB کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات ہاکش تھے لیکن بینک نے کوئی واضح رہنمائی فراہم نہیں کی کہ شرح میں اضافہ کب شروع ہوگا۔ FED کی صورت میں صورتحال مختلف نظر آتی ہے، FOMC کی جانب سے رواں ہفتے (بدھ) 25 bp ریٹ میں اضافے کی توقع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک کونفرم ہو چکا ہے اور انویسٹر آنے والے مہینوں میں ٹائٹننگ کی رفتار کے اشاروں فوکس کریں گے۔ اشارے ہیں کہ یہ پہلے کی توقع سے زیادہ جلدی ہو سکتا ہے XAUUSDگزشتہ ہفتے 2000 ڈالر فی اونس سے نیچے گر گیا ہے ۔
GBPUSD
FED واحد مرکزی بینک نہیں ہوگا جو اگلے ہفتے شرح کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ انویسٹور س کو جمعرات کو BoE سے بھی سننے کو ملے گا، برطانیہ کے مرکزی بینک کی جانب سے 25 bp ریٹ میں اضافے کی توقع ہے۔ تاہم BoE کے اگلے 3 اجلاسوں کے دوران شرح میں bp 100 سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے لیکن 50 bp اضافہ کی شرح سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوکرائن پر روسی حملے کے آغاز کے بعد GBP کمزور ہو گیا اور GBPUSD گزشتہ ہفتے 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
USOil
امریکہ اور اس کے کچھ اتحادیوں نے اعلان کیا کہ وہ روسی انرجی کوممودیٹی کی درآمد پر پابندی عائد کریں گے۔ تاہم اس طرح کا فیصلہ تمام مغربی ممالک نے نہیں کیا ۔ اس کے باوجود اس طرح کے منظر نامے کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا اور اس سے تیل کی قیمتوں پر بڑے پیمانے پر اوپر کی طرف دباؤ پیدا ہوگا۔ مارکیٹ اس بات پر متفق ہے کے قیمتیں مزید اپر جا سکتے ہیں .اندازے کلے حساب سے اگر پابندی لگ جائے گی تو قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک تجاوز کر سکتی ہیں ،
USDJPY
جنوری ٢٠١٧ کے بعد سے USDJPY اپنی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے کیونکہ بینک آف جاپان کا نقطہ نظر دیگر مرکزی بینکوں کے اقدامات کے الٹ ہے۔ یوکرائن پر روسی جارحیت کی وجہ سے بڑھتی ہوئی افراط زر اور جیوپولیٹیکل کشیدگی کے BoJ نے بار بار کہا کہ وہ اکنامک ریکوری کے لئے اور اپنے 2 % افراط زر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی آسان مانیٹری پالیسی رکھے گا۔ پالیسی میکرز کا اجلاس اس ہفتے ہوگا تاہم BoJ کے گورنر ہ Kuruhika نے پہلے ہی سٹیملس ختم کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے
USDCAD
کینیڈا کی معیشت نے فروری میں 336.6k جاب پیدا کیں،مارکیٹ کو معلوم تھا کہ جنوری میں منفی -200.1k تھی اور مارکیٹ میں k160.0 اضافے کی توقعا ت تھی. اس بار ڈیٹا پچھلی اور توقعات دونو سے زیادہ آیا ہے. کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح فروری میں کم ہو کر 5.5 % رہ گئی جو جنوری میں 6.5 % تھی یہ ڈیٹا مارکیٹ کی توقعات 6.2 % سے کم شایع ہوا ۔یعنی کہ دونو ڈیٹا کینیڈا کی سپورٹ میں اے ہیں
USDINDEX
امریکہ کے UoM ڈیٹا مارچ میں کم ہوکر 59.70 رہ گیا جو فروری میں 62.80 تھا اور مارکیٹ 61.5 اکسپکٹ کر رہی تھی . ۔ نومبر 2011 کے بعد یہ سب سے کم ریڈنگ ، حال ہی میں یوکرائن پر روسی حملے کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے تیزی آئی ہے۔ دوسری جانب متوقع افراط زر (5.4 %)ہے جو کہ 1981 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
یہ مواز مارکیٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعماال کرنی آم کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیورج پروڈکٹ مے رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمیشن کے