کوٹ رپورٹ میں گولڈ کی لانگ پوزیشنز 66 پرسنٹ ہے.جبکہ شارٹ پوزیشنز 34 پرسنٹ ہے. جبکہ گولڈ کا نیٹ چینج 6.4 پرسنٹ بڑھا ہے. اس رپورٹ میں یہ سب سے بڑا نیٹ چینج ہے.گولڈ کی انلسز کے لیے تین اہم فنڈامینٹلز کے اوپر غور کرنا پڑے گا.
1- اسرائیل اور حماس کی جنگ
2- یوکرین کی جنگ کے دوران گولڈ نے کیا کیا
3- ڈالر کی اؤٹ لک
1- اسرائیل اور حماس کی جنگ
اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہوتے ہی انویسٹرز نے گولڈ میں لانگ پوزیشنز ڈالنا شروع کر دی. اس جنگ کی وجہ سے صرف ہفتے یا ڈیڑھ ہفتے میں گولڈ $1800 سے $2000 کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے. عام حالات میں گولڈ کے لیے اتنی بڑی چھلانگ لگانا معمولی بات نہیں.
2- یوکرین کی جنگ کے دوران گولڈ نے کیا کیا
سال 2022 میں یوکرین کی جنگ میں گولڈ نے اپنا ہائی بنایا اور اس کے فورا بعد گرنا شروع ہو گیا. وی ایس اے کی زبان میں اسے اپ تھرسٹ بھی کہہ سکتے ہیں. تب گولڈ کے گرنے کی وجہ فیڈرل ریزرو تھا. چونکہ سال 2022 ریٹ ہائک کرنے کا سال تھا جس میں مسلسل ریٹ بڑھائے گئے. جیسے جیسے ریٹ بڑھتا ہے ویسے ویسے ڈالر میں مضبوطی اتی ہے اور گولڈ گرتا ہے.
3- ڈالر کی اؤٹ لک
امریکی ایکانومی کافی مضبوط ہے, جابز ڈاٹا بھی کافی مضبوط ہے, جی ڈی پی بھی کافی مضبوط ہے. پاول صاحب نے کہا تھا کہ ابھی مزید ریٹ ہائیک کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ڈاٹا ڈیپینڈنٹ اپروچ پر ہیں اور ابھی تک کیے گئے ریٹ ہائکس کا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں.
جلد بھی بڑھتی رہیں اور 5 پرسنٹ کے پاس ہے.
ڈالر کے فنڈامنٹلز کو مزید سمجھنے کے لیے ڈالر کی فنڈامنٹل انالسز والی پوسٹ پڑھیں
کنکلوژن
سال 2022 میں جب یوکرائن کی جنگ شروع ہوئی تھی تب گولڈ نے بڑھنا شروع کیا تھا اس کے بعد انٹرسٹ ریٹ کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ گولڈ میں کمی انا شروع ہوئی تھی اب گولڈ دوبارہ انہی ہائی لیولز پر جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا گولڈ ہائی لیولز سے گرتا ہے کہ نہیں. فرق اتنا ہے کہ 2022 میں انٹرسٹ ریٹ بڑھایا جا رہا تھا اور اب 2023 میں انٹرسٹ ریٹ کو ہولڈ پہ رکھا جا رہا ہے.
دوسری جانب اگر یہ جنگ زمینی لڑی جائے تو انویسٹر حضرات گولڈ سیف ہیون میں بھاگیں گے دوسری جانب اگر زمینی جنگ نہ لڑی جائے تو یہ رسک تو نہیں ہوگا مگر انسرٹین حالات پیدا کرے گا.
جنگ کی صورتحال مزید خراب ہونے سے انویسٹر گولڈ میں بھاگیں گے اور اگر جنگ کی صورتحال بہتر ہوتی ہے تو رسک ان ہوگا.
Adnan Abdul Rehman
Market Analyst HFM
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔