امریکی ڈالر فنڈامنٹل انالسس

یہ ہفتے اہم ہفتہ ہے کیونکہ اس میں کافی اہم میکرو ایونٹس انے والے ہیں. اس ہفتے میں ہم ای سی بی اور بینک اف کینیڈا سے انٹرسٹ ریٹ کے بارے میں مزید جانیں گے. ساتھ ہی ساتھ امریکہ سے تیسرے کوارٹر کا جی ڈی پی رپورٹ بھی شائع ہوگا. اور متعدد پی ایم ائی کی رپورٹ شائع ہوں گی.
امریکی ڈالر میں تیزی کی وجہ امریکہ میں مضبوط اور فورکاسٹ سے زیادہ ریٹیل سیلز ڈاٹا تھا. اس مضبوط ڈاٹا اور سیف ہیون کی وجہ سے امریکی ڈالر تیزی میں رہا. امریکی ڈالر کی مزید انالیسس کرنے کے لیے ہمارے پاس دو طریقے ہیں ایک جیو پولیٹیکل حالات اور دوسرا فنڈامینٹل ڈاٹا. اگر جیوپولیٹیکل رسک رہے تو یہ امریکی ڈالر میں تیزی لائیں گے. دوسری جانب امید ہے کہ پاور صاحب اب ریٹ پاز کے سگنل دیں گے.
اگر گروتھ میں تیزی , انفلیشن مناسب رہے اور جاب ڈیٹا میں تیزی رہے تو یہ امریکی ڈالر کے لیے مضبوطی کا باعث رہے گا. اگر خبر ائے کہ جنگ اب زمینی لڑی جائے گی تو یہ بھی ڈالر کو تیزی دے گا. کیونکہ لوگ سیف ہیون کی طرف بھاگیں گے.
دوسری جانب اگر ریٹیل سیلز اور کنزیومر سپینڈنگ میں کمی ائے اور جابز ڈاٹا میں ابھی کم ہی ائے اورکمزور جی ڈی پی تو یہ امریکی ڈالر میں کمزوری کا سبب بنے گا . اگر یہ خبر ائے کہ جنگ زمینی نہیں لڑی جائےگی تو یہ امریکی ڈالر میں کمزور لائے گا.
20 ستمبر کو شائع ہونے والے ڈاٹ پلاٹ میں سب ہاکش تھا لیکن پاول صاحب اپنی سٹیٹمنٹ میں ڈو وش( کیونکہ انہوں نے انسرٹینٹی کے بارے میں اپنے کمنٹس دیے) دیے.
عام الفاظ میں اگر جیو پولیٹیکل رسک کم ہو جاتے ہیں. تو جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی ڈالر پہلے سے بہت ہی لانگ ہو چکا ہے اس لیے ٹریڈر حضرات اپنی پوزیشن کو کلوز کر دیں گے. دوسری جانب اگر جیو پولیٹیکل رسک برقرار رہے تو یہ ڈالر سیف ہیون کی خوبیاں برقرار رکھے گا.
  • منگل کو ہم سروسز اور مینیفیکچرنگ پی ایم ائی ڈیٹا دیکھیں گے.
  • بدھ کو ہم نیو ہوم سیلز کا ڈیٹا دیکھیں گے.
  • بروز جمعرات ہم جی ڈی پی انیشل جابلیس کلیمز ڈاٹا دیکھیں گے.
  • ہم انفلیشن ڈاٹا دیکھیں گے.

 

  • Adnan Abdul Rehman
    Market Analyst HFM
    اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔