بینک اف انگلینڈ نے انٹرسٹ ریٹ برقرار رکھے جس سے اب ریٹ 5.25 پرسنٹ ہی ہے. یو کے میں انفلیشن 6.7 پرسنٹ سے کم. رشی سناک نے گیسولین اور ڈیزل والی گاڑیوں پر 2030 میں ہونے والے بین کو بڑھا کے 2035 تک ویٹنگ پہ لگا دیا. برطانیہ میں انفلیشن ابھی بھی زیادہ ہے اور ساتھ ساتھ ایکنامک اؤٹ لک میں کمی کے باعث انویسٹر بہت پریشان ہیں اور اس وجہ سے جی بی پی یو ایس ڈی تین دن مسلسل گرتا رہا..
برطانیہ میں انفلیشن بڑھ رہی ہے اور انفلیشن کو قابو کرنے کے لیے انٹرسٹ ریٹ بڑھائے گئے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ اگر مزید انٹرسٹ بڑھائے گئے تو سلو ڈاؤن یا پھر ریسیشن ہو سکتا ہے اسی لیے بینگ اف انگلینڈ نے انٹرسٹ ریٹ برقرار رکھے.
یو کے سے سروسز پی ایم ائی اور مینوفیکچرنگ پی ایم ائی بھی مسلسل 50 کے لیول سے کم ہیں اورکنٹریکشن کا شکار رہے اس سے مزید ایکنامک سلو ڈاؤن کے شواہدملتے ہیں.
برطانیہ کو سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف انفلیشن بڑھتی جا رہی ہے دوسری طرف ڈیمانڈ کم ہو رہی ہے یہ ایک بہترین فارمولا ہے ریسیشن کا.
یو کے میں جنرل الیکشن ہونے سے پہلے یہ ہائی انفلیشن اور انٹرسٹ ریٹ کی وجہ سے جی ڈی پی پر اثر پڑ رہا ہے اور یہ سلو ڈاؤن کی طرف اشارہ دے رہی ہے .عالمی مارکیٹ میں گلوبل سطح پر ایک سلو ڈاؤن متوقع ہے کیونکہ تمام بینکوں نے اپنے انٹرسٹ ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. کیونکہ بڑھتی انفلیشن کو قابو کرنے کے لیے انٹرسٹ ریٹ بڑھایا گیا .اس بڑھتے ہوئے انٹرسٹ ریٹ نے جی ڈی پی کے اوپر اپنا اثر ڈالا.
اسی عالمی سطح پہ گلوبل سلو ڈاؤن کو مد نظر رکھتے ہوئے انویسٹر حضرات اپنی انویسٹمنٹ امریکی ڈالر میں کر رہے ہیں کیونکہG7 میں یہ ڈالر ابھی بھی ریسیشن سے بہت دور ہے .
یاد رہے بینک اف انگلینڈ سے ڈوش کمنٹس اور ہاؤزنگ مارکیٹ میں تباہ کاری بھی برطانوی پاؤنڈ پر اثر انداز کر رہی ہے.
کوٹ ر رپورٹ میں جی بی پی تقریبا 60 فیصد لونگ پوزیشنز تھیں اور 40 فیصد شارٹ پوزیشن تھی. 52 ویک چینج میں جی بی پی مائنس 10 پرسنٹ پہ ہے یعنی کہ یہ بہت گر چکا ہے .
سیزنل ٹرینڈ میں پچھلے پانچ سال کا ڈیٹا میں یہ ہفتہ اور اگلا ہفتہ جی بی یو ایس ڈی پہ بہت پریشر رہا.
Adnan Abdul Rehman
Market Analyst HFM
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔