مرکزی بینکوں کی پالیسی کا جائزہ: کیا توقع کرنی چاہیے؟

مرکزی بینکوں کی پالیسی کا جائزہ: کیا توقع کرنی چاہیے؟
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔ لیکن مرکزی بینکس ابھی بھی Hawkish ہیں۔ وہ مہنگائی کے اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور مناسب طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں موجودہ بڑے مرکزی بینکوں کی پالیسیوں کے حوالے سے کیا توقع رکھنی چاہیے اس پر بات کریں گے

فیڈ:
وقفہ ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا 14 جون کو Federal Reserve نے 1980 کی دہائی کے بعد سے شرح سود میں اضافے کی اپنے سب سے زیادہ جارحانہ سلسلے کو روک دیا ، اس نے اپنے فنڈز کی شرح کو 5 فیصد سے 5.25 فیصد پر قائم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم Fed نے باقاعدہ طور پر مالیاتی سختی کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا، بلکہ اس معاملے میں محتاط رویہ دیکھایا جارہا ہے۔ وقفہ ، جیسا کہ Federal Reserve کے Chair Jerome Powell نے واضح کیا ہے کہ پالیسی سازوں کو معلومات جمع کرنے اور کسی مزید شرح میں اضافے کی ضرورت کا جائزہ لینے لیے ایک اہم راستہ ہے۔ مزید کہ Federal Reserve کے عہدداران کی جانب سے آنے والے مہینوں میں مزید 25 بیس پوائنٹ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Source Yahoo Finance


ای سی بی:
ہاکش موقف بڑھتے ہوئے مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے یورپی مرکزی بینک ECB نے 15 جون کو 25 بیس پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا۔ 2025 میں مہنگائی کے ٹارگٹ 2 فیصد سے زائد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ECB نے مستقبل میں شرح سود میں اضافے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ معاشی گروتھ میں حالیہ سست رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے، ECB کی صدر Christine Lagarde نے پرجوش انداز میں کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ساتھ معشیت میں رفتار دیکھنے کو ملے گی اور آنے والے مہینوں میں بہتر کارکردگی ہوگی۔


بی او ای:
مزید اضافے برطانیہ کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا ہے۔ اپریل میں یہ شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ جو کہ ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ G7 میں سب سے زیادہ ہے۔ مہنگائی کے ان اثرات کے باوجود برطانوی معیشت نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے جس سے معیشت Recession میں داخل نہیں ہوئی۔ مارکیٹ کی جانب سے یہ امید ہے کہ بینک آف انگلینڈ BOE اپنے قرضوں کی شرح کو بڑھا کر فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔ سال کے آخر تک فیصد پوائنٹ سے 5.75 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ اس متوقع شرح میں اضافے کا آغاز 22 جون کو طے شدہ چوتھائی پوائنٹ اضافے کے ساتھ ہوگا۔

بی او جے:
ابھی کے لیے ڈوئیش اپنی 15 سے 16 جون کے دوران ہونے والی میٹنگ کے دوران بینک آف جاپان نے اپنی نرم مالیاتی پالیسی کو برقرار رکھا۔ کسی بھی ایڈجسٹمنٹ پر غور کرنے سے پہلے مہنگائی کے انڈکیٹرز کے اشاروں کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی بینک اپنے Dovish موقف پر قائم ہے۔ ضرورت پڑنے پر اپنے اضافی نرمی کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے اپنے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران گورنر Kazuo Ueda نے سرکاری بیان میں Sentiment ظاہر کیے۔ معاوضوں میں اضافے کی غیر متوقع نوعیت کے باعث Ueda نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور پالیسی میں تبدیلی پر غور کرنے سے پہلے مہنگائی میں اضافے کی نشاندہی کرنے والے واضح اشاروں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔


بی او سی:
حیران کن بینک آف کینیڈا نے 7 جون کو غیر متوقع طور پر 25 بیس پوائنٹ شرح سود میں اضافہ کرکے مارکیٹ کو حیران کردیا۔ اس قدم سے راتوں رات شرح سود بڑھ کر 4.75 فیصد ہوگئی۔ جس سے جنوری کے بعد سے پچھلے اضافے کے بعد استحکام کا دورانیہ ختم ہوگیا اس وقت یہ شرح 4.5 فیصد تھی۔ یہ فیصلہ کنزیومر پرائس انفلیشن کی سالانہ شرح میں حالیہ اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔ جو کہ دس ماہ میں پہلا اضافہ ہے۔ ان خدشات میں اضافہ ہورہا ہے کہ مہنگائی مسلسل 2 فیصد ٹارگٹ سے اوپر رہ سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے بینک ان سے نمٹنے کے لئیے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کرتا ہے۔

آر بی اے:
ایک بار پھر اضافہ اپریل میں اپنے جارحانہ اضافے کے سائیکل میں عارضی طور پر رکنے کے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے 6 جون کی میٹنگ کے دوران شرح سود میں اضافہ کرکے اپنے سخت اقدامات کو پھر سے شروع کیا ہے۔ یہ فیصلہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور مشترکہ مایوسی کے اعتراف کے ذریعے کیا گیا ہے۔ جس طرح عالمی سطح پر بہت سے مرکزی بینکوں کی طرح، مہنگائی میں کمی واقع نہیں ہورہی تھی۔

ایس این بی:
مہنگائی کو کم رکھنا 22 جون کو سوئس نیشنل بینک SNB کی میٹنگ میں شرح سود میں اضافے کی توقعات عروج پر ہیں۔ مارکیٹ کے اشارے 50 بیس پوائنٹ کے اضافے 54 فیصد امکان ظاہر کررہے ہیں جبکہ 46 فیصد امکان ہے کہ موجودہ 1.5 فیصد کی سطح 25 بیس پوائنٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ اگرچہ سوئس مہنگائی مئی میں 2.2 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ لیکن SNB کا مقصد اسے 2 فیصد کی حد سے نیچے رکھنا ہے۔ آر بی این زیڈ: بلند ترین سطح مئی میں نیوزی لینڈ کے ریزرو بینک نے اپنی شرح سود کو بڑھا کر 14 سال کی بلند ترین سطح 5.5 فیصد تک کردیا ہے۔ جس سے مارکیٹیں حیران ہوگئی ہے۔ جو کہ ایک واضح اشارہ ہے کہ سابقہ شرح میں اضافے سے بینک کی کوششوں کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جو کہ اس کے ٹائٹنگ فیز کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
Adnan Abdul Rehman
 Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔