ای سی بی ECB کے شرح سود کے فیصلے کے اثرات ، امریکی مہنگائی اور Fed پالیسی

مارکیٹ کے کھلاڑی ECB کی جانب سے 25 بیس پوائنٹس شرح سود کے اضافے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ تاہم اس بات کا امکان بھی ہے کہ ECB اپنی راہنمائی میں Dovish موقف اپنائے، حالانکہ شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔
ای سی بی کا فیصلہ دیگر اہم واقعات کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جس میں مئی کی امریکی مہنگائی کی رپورٹ اور فیڈرل ریزرو کے FOMC فیصلے شامل ہیں۔ ان ایونٹس سے EURUSD کی قیمت متاثر ہوسکتی ہے۔
مارکیٹ کی قیمتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیڈ اپنی شرح سود میں اضافے کے فیصلے کو روک سکتا ہے۔ لیکن یہ فیصلہ کا انحصار مہنگائی کے اعداد و شمار کی میٹنگ پر کرتا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ امریکی معیشت میں مضبوط لیبر مارکیٹ ، درست سمت میں اقتصادی ترقی اور Core Inflation سمیت مضبوطی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ جس سے FED کا فیصلہ لینے کا عمل مزید پیچیدہ ہوجاتا ہے۔
یورو زون کو مسلسل ترقی کی رفتار میں کمی کا سامنا ہے۔ ECB رئیسیشن کے باوجود مالیاتی موقف کو سخت رکھنے کی توقع رکھتا ہے۔
اس مالیاتی فیصلے سے EURUSD یورو کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ ECB کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔ شرح سود میں اضافے کی قیاس آرائیوں کے ساتھ امریکی مرکزی بینک کی میٹنگ غیر یقینی صورتحال میں پھنس چکی ہے۔ FED اور ECB کے درمیان جاری مالیاتی پالیسی کے مقابلے میں ڈالر کی بجائے یورو میں قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مختصر یہ ہے کہ آئندہ ECB اور Federal Reserve اور مہنگائی کے اعداد و شمار کے فیصلے مارکیٹ پر واضح اثرانداز ہونگے۔ توقع ہے کہ ای سی بی Dovish موقف کے ساتھ شرح میں اضافہ کرے گا۔ جبکہ Fed مہنگائی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے اپنے شرح کے اضافے کو روک سکتا ہے۔ ECB اور Fed کے درمیان مالیاتی پالیسی میں فرق ڈالر کے مقابلے میں یورو کو سہارا دے سکتا ہے۔

Adnan Abdul Rehman

Regional Market Analyst

Disclaimer:

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔