مالیاتی پالیسی کا نقطہ نظر اور مہنگائی کا رحجان: RBNZ کے گورنر Orr اور یوکے کی معشیت کی جانب سے معلومات

مالیاتی پالیسی کا نقطہ نظر اور مہنگائی کا رحجان: RBNZ کے گورنر Orr اور یوکے کی معشیت کی جانب سے معلومات

 

RBNZ کے گورنر Orr نے مالیاتی پالیسی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 25bps کے اضافے سے ایڈجسٹمنٹ کے بعد مزید ایک اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت موجودہ شرح 5.5 فیصد ہے جب تک RBNZ اسے کم کرنے کا فیصلہ نہیں کرتا اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے برعکس برطانیہ جیسے ممالک جنہیں اس وقت مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مختلف حکمت عملی رکھتے ہیں۔ اور اپنے 2 فیصد کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے اپنی ضرورت کے مطابق شرح میں اضافہ کرتے رہے گے۔
Source:ForexFactory
اگرچہ UK CPI میں توقع کے مطابق کمی نہیں ہوئی لیکن یہ پھر بھی 8.2 فیصد کی پیش گوئی کے پاس تھی۔ دوسری جانب Core CPI توقع سے تجاوز کرچکا ہے۔ جو خوراک اور توانائی کے علاوہ دیگر شعبوں میں مسلسل قیمتوں کی نشاندہی کررہا ہے۔ یوکے Core Retail Sales ماہانہ طور پر 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ (پیش گوئی 0.4 فیصد ، پچھلی 1.0 فیصد) ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ برطانیہ اقتصادی ترقی کے معاملے میں جاپان کو پیچھے نہیں چھوڑ پائے گا۔ جس کے نتیجے میں اس کرنسی Pair کی کارکردگی کا انحصار مضبوط ٹرینڈ Reading پر ہوگا۔ اور سرمایہ دار برطانیہ کے حالیہ مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق کوئی نتیجہ اخذ کریں گے
Source:ForexFactory
۔ COT رپورٹیں GBP میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کررہی ہیں۔ جو کہ آہستہ آہستہ طویل جانب جھک رہی ہے۔ بینک آف جاپان BOJ کی جانب سے Dovish موقف برقرار ہے۔
Source:CFTC
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔