لیٹیسٹ امریکی ڈیٹا میں مکس سگنلز .

یو ایس کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار منفی اور مثبت ملے جلے رحجان کے ساتھ آئے ہیں۔ کور ریٹیل سیلز  میں 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 0.4 فیصد کی توقع کی جارہی تھی ۔ جبکہ ریٹیل سیلز میں 1.0 فیصد کی کمی ہوئی ہے اگرچہ توقع 0.4 فیصد کی کی جارہی تھی۔ یو او ایم کنزیومر سینٹی مینٹ 63.5 فیصد تک بڑھ گیا ہے جبکہ 62.0 فیصد کی توقع کی جارہی تھی جس سے واضح ہوتا ہے کہ صارفین پُرامید ہیں۔
جبکہ پروڈیوسر پرائسز جس میں کور پی پی آئی 0.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ توقع 0.2 فیصد کی کی جارہی تھی۔ جبکہ پی پی آئی میں 0.5 فیصد کمی ہورہی ہے اور توقع بھی یہی کی جارہی تھی۔ مزید برآں سی پی آئی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور امید بھی یہی کی جارہی تھی۔ جبکہ سالانہ طور پر 5.0 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ متوقع اضافے 5.1 فیصد سے کم ہے۔ کور سی پی آئی میں بھی 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جیسا کہ توقع بھی یہی کی جارہی تھی ۔
مجموعی طور پر یو ایس معاشی اعدادوشمار ملے جلے نتائج کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ جیسے کہ ریٹیل سیلز اور پروڈیوسر پرائسز  ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ جبکہ کنزیومر سینٹی مینٹ  اور کور سی پی آئی توقع سے کہیں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ سالانہ  سی پی ائی انڈکس امریکی معیشت پر مہنگائی کے دباؤ کو ظاہر کررہا ہے۔ جس سے اگلے آنے والے وقت میں فیڈرل ریزرو کی مالیتی پالیسیوں میں بحث ہوگی ۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔