«سونے کے قیمتوں کا اضافہ: فنڈامینٹل اور ٹیکنیکل عوامل کی تجزیہ»

سوموار کے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی کیونکہ امریکی ڈالر کی قدر اور بانڈ کی Yield میں اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ گڈ فرائیڈے پر جاری کی گئی امریکی ملازمتوں کی سٹرونگ رپورٹ تھی جس کے باعث لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ فیڈرل ریزرو مستقبل میں دوبارہ شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔
منگل کو سونے کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جب اس میں پچھلے ٹریڈنگ سیشن میں 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ سونے کی قیمت میں اضافہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا جس میں ڈالر انڈکس میں 0.1 فیصد کی کمی ہوئی۔
سرمایہ دار اگلے دن کنزیومر پرائس کے اعداد و شمار کے جاری ہونے کے منتظر تھے، کیونکہ اس سے انہیں مئی میں فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ تک سود کی شرح کے رحجان کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ CME Fed Watch ٹول کے مطابق مارکیٹ 71.7 فیصد امکان کی پیش گوئی کررہی ہے کہ شرح سود میں 25 بیس پوائنٹس کا اضافہ ہوگا۔ اگر کنزیومر پرائس ڈیٹا توقع سے زیادہ نکلتا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرسکتا ہے کہ فیڈرل ریزرو مئی میں اپنی پالیسی میٹنگ میں دوبارہ شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔
سونا مہنگائی سے لڑنے کے لئیے ہمیشہ سے Hedge کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے اور جب مہنگائی کی شرح بڑھتی ہے تو سونے کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ سرمایہ کار کنزیومر پرائس انڈکس CPI ڈیٹا پر پوری توجہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آیا مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے ۔ اگر CPI کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے تو سرمایہ دار مہنگائی کے خلاف سونا بطور Hedge خریدتے ہیں۔
ٹیکنیکل
اگلا رزسٹنس لیول XAUUSD کے لئیے 2000$ ہے ۔جبکہ 1983$ پر طاقتور سپورٹ ہے جو کہ سونے کی قیمت کو مزید نیچے گرنے سے بچانے کے لئیے انتہائی معاون ہے۔ سوموار کے روز XAUUSD کی قیمت واپس اپنی کم ترین 1988$ تک گیا اور ابھی 1992$ پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ جبکہ آر ایس آئی اوپر کی جانب 45 تک بڑھ چکا ہے۔ جو کہ یہ ظاہر کررہا ہے کہ مزید اوپر کی جانب قیمت بڑھ سکتی ہے ۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔