ناقص امریکی اعداد و شمار کے باوجود یورپی کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے

ناقص امریکی اعداد و شمار کے باوجود یورپی کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ADP ایمپلائمنٹ رپورٹ میں مارچ میں پرائیویٹ Payrolls  ایک لاکھ پینتالیس ہزار کی ریڈنگ آئی ہے جبکہ مارکیٹس کی توقعات دو لاکھ کے لگ بھگ تھی۔
ای سی بی ECB حکام نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لئیے شرحِ سود میں اضافے کی جانب اشارہ کیا ہے۔ اور مارکیٹ 4 مئی کو ہونے والی ECB میٹنگ میں شرحِ میں اضافے کی توقع کررہی ہے ۔یورو زون کی مارچ S & P گلوبل سروس PMI کو 55.6 سے نیچے 55.0 پر ریوائز کیا گیا تھا۔ جبکہ جرمنی میں فیکٹری آرڈرز میں فروری کے مہینے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
یو رو یو ایس ڈی EURUSD کا مختصر مدت کا ٹیکنیکل اینالسز 1.0890 سے نیچے استحکام کی نشاندہی کررہا ہے۔ جبکہ 1.0840 پر قیمت متحرک لگتی ہے۔ اور اگر قیمت 1.0930 سے اوپر تیزی سے واپس آتی ہے تو یہ ممکنہ طور پر حالیہ بلند ترین سطح پر پہنچ سکتا ہے۔
13 ماہ کے دوران گولڈ کی قیمت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ کیونکہ سرمایہ دار معاشی غیر یقینی اور غیر مستحکم حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔مارچ کے مہینے میں رپورٹوں سے پتا چلا ہے کہ ایمپلائمنٹ گروتھ سست روی کا شکار ہے جبکہ شرحِ سود میں اضافہ کے باعث نجی شعبوں میں محض 145٫000 نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جب کہ توقع 210,000 کی کی جارہی تھی ۔
امریکہ میں روزگار کے بارے میں حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کی رفتار سست ہوسکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں فیڈرل ریزرو کو اپنے منصوبوں کو تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرمایہ کار پیش گوئی کررہے ہیں کہ فیڈرل ریزرو سال کے آخر میں شرحِ سود میں کمی کرسکتے ہیں۔ تاکہ معیشت کو استحکام مل سکے۔
اس کی وجہ سے US ٹریژری Yields میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ گولڈ کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان ہے۔اگلی آنے والی US Nonfarm Payrolls رپورٹ جاب مارکیٹ میں سست روی کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گی۔ یہ بے قابو ہونے والی مہنگائی کو لگام ڈالنے کے لئیے فیڈرل ریزرو کے منصوبے کے لئیے اہم ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔