کیا ان اف پی نووی بار فوریکاسٹ سے بہتر ہو گی ؟

  • NFP نے پچھلے آٹھ ماہ میں فوریکاسٹ سے  زیادہ  پرنٹ  دیا ہے۔
  • NFP اکثر توقعات پر پورا نہیں اترتا بلکہ حقیقت سے بھی الٹ ہوتا ہے۔
  • وبائی دور سے پہلے جابز میں اضافہ ہمیشہ کے لیے نہیں رہ سکتا۔

 

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باعث ہاؤسنگ مارکیٹ متاثر ہوئی ہے۔ اور شاید اس نے لیبر مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔ نان فارم پے رولز نے پچھلے آٹھ مہینوں میںفوریکاسٹ  کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس لیے مزید اوپر کی حیرت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
US Bureau of Labor Statistics (BLS) دسمبر 2022 کے لیے رپورٹ 6 جنوری کو 13:30 GMT پر جاری کرے گا۔ یہ 2023 کی پہلی اہم ترین جاری ہونے والی رپورٹ ہے۔ اور یہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو اس پر بات کررہا ہے کہ اپنی مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا چاہیے یا نہیں۔ آئیں یہ تین ممکنہ امکانات دیکھیں۔
Source:Forexfactory

 

این ایف پی 200،000 کی توقعات پر پورا اتر سکتا ہے۔

 

اقتصادی ماہرین نے 200،000 اضافے کی پیش گوئ کی ہے جو کہ نومبر کی  263،000 سے کم ہے لیکن پھر بھی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کی طرف اشارہ ہے۔ وبائی دور سے پہلے امریکا میں ہر ماہ لگ بھگ 200،000 ملازمتیں شامل ہوا کرتی تھیں۔

 

اگرچہ اس طرح توسیع ملازموں کے لیے کافی سود مند ہے لیکن فیڈ کے لیے یہ بہت زیادہ ہوگی۔ اس طرح کی متوقع صورتحال کے باعث مارکیٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور فیڈرل ریزرو کے مسقبل کے اقدامات کے خدشات کے باعث امریکی ڈالر آگے بڑھ سکتا ہے۔

 

امریکی ڈالر محفوظ پناہ گاہ کے طور پر اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ تاہم زیادہ تر سرمائے دار اگلے ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ CPI کے بعد تک ممکنہ طور پر ٹریڈنگ سے باز رہیں گے۔ ابتدائی اثر ہونے کے بعد ڈالر دوبارہ منافع بکش مند ثابت ہوگا۔

 

این ایف پی اکثر اپنی توقعات پر پورا نہیں اترتا بلکہ یہ حقیقت سےالٹ بھی ہوتا  ہے۔ اس لیے بھی اس کے  درست ہونے کے کم امکانات ہیں۔

 

امیدوں سے بھرپور 250،000 کی ایک اور رپورٹ

 

Nonfarm Payrolls, weekly unemployment claims,  JOLTs job vacancies data کے مطابق امریکہ میں جاب مارکیٹ مضبوط ہے۔ اس وقت ملازمت کے خواہشمند درخواست دینے والوں کے لیے 1.7 پوزیشینیں کھلی ہیں۔ اور کمی کی وجہ سے کم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ توقع سے زیادہ مضبوط این ایف پی کی توقع کرنے کا یہی جواز ہے۔

 

این ایف پی کی ہیڈ لائنز 2022 کے اندازوں کے کہیں زیادہ تھیں۔ صرف مارچ کے علاوہ باقی آٹھ ماہ مسلسل رپورٹس توقعات سے بڑھ کر تھی۔ کیا یہ پھر دکھایا جائے گا کہ معاشی ماہرین حد سے زیادہ مایوسی کے شکار ہیں۔

 

بے روزگاری کے لیے ہفتہ وار مسلسل دعوؤں کے اعداد و شمار میں کمی مثبت رپورٹ کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ جو کہ تقریبا 200،000 کی توقعات کو پیچھے چھوڑا ہے۔ جیسا کے اکتوبر اور نومبر کی جاری ہونے والی رپورٹوں میں ہوا تھا۔

 

تاریک امکان 100،000سے نیچے یا شاید اس سے بھی بدتر

 

امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہوجائے گا۔ اور اگر امریکہ نے 100،000سے کم ملازمتوں میں اضافے یا ملازموں میں کمی کا اعلان کیا تو فیڈ کے سختی کرنے سے پہلے ہی نتیجہ اخذ کرکے ایکوئٹز میں اضافہ ہوگا۔ مہنگائی کے اعداد و شمار کا انتظار کیئے بغیر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے نتیجے میں ملازمتوں کی طرف رحجان دیکھنے کو ملے گا۔

 

اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ وبائی امراض کے دور سے پہلے کی سطح سے اوپر ملازمت میں اضافہ ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔

 

2022 کے لیے حتمی نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار فیڈ کی اگلی ہونے والی میٹنگ کے لیے اہم ہوگا۔ اور شاید مایوس کن ہو۔ اور دونوں جانب غیر متوقع ریڈنگ معمولی بات ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔