گرتا ہوا پی یم ای مسلسل چھ ماہ سے

سال کے پہلے تجارتی روز یورو زون کے دسمبر کے معاشی اعداد و شمار جاری ہوئے جو کہ PMI مینوفکچرنگ سے متعلق تھے۔ S & P Global کی رپورٹ کے مطابق یہ 47.8 ریکارڈ کیا گیا جو کہ ابھی بھی 50 کی سطح سے نیچے ہے۔ جبکہ مارکیٹ کی جانب سے توقع بھی 47.8 کی جارہی تھی۔ جو کہ ابھی بھی مسلسل چھ ماہ سے 50 کی سطح سے نیچے گراوٹ کا شکار ہے۔ اٹلی میں 48.5 ، فرانس میں 49.2 اور جرمنی میں 47.1 اعداد و شمار ریکارڈ کیا گیا۔

 

گذشتہ سال کی طرح اب بھی یورپی ممالک کو توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ یورپ کوشش کررہا ہے کہ متبادل ذرائع ایل این جی پر منتقل ہوجائے۔ مزید یہ کہ بین القوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی شپنگ لاگت اور مقابلے کی فضا اس کی قیمت کو کم از کم 2030 تک وبائی دور سے پہلے کی سطح پر رکھے گی۔ اس کے علاوہ آج جرمنی کی بے روزگاری کے حوالے سے رپورٹ شئیر کی جائے گی اور اوپیک کی میٹنگ بھی ہونے جارہی ہے۔ مزید یہ کہ یو ایس کی فائنل مینوفکچرنگ PMI اور ماہانہ Construction Spending رپورٹ بھی جاری ہوگی۔ دوسری جانب برطانیہ دسمبر کی مینوفکچرنگ PMI رپورٹ جاری کرے گا۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔