مارکیٹ سینٹمنٹ

گذشتہ روز امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تیل کی یومیہ ڈیمانڈ میں کمی ظاہر کی ہے جو کہ چار لاکھ نوے ہزار سے کم ہوکر چار لاکھ ستر ہزار ہے۔ ملے جُلے تاثرات کے باعث تیل کی مارکیٹ میں مندی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جبکہ امریکن پیٹرولیم انسٹیٹوٹ کی انوینٹری میں کمی بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی ہے۔ جو کہ 6.24 ملین کی کمی ہوئی ہے ۔
یورپی یونین کی نومبر کی بےروزگاری میں اضافے کے متعلق رپورٹ اور یورپیئن سنٹرل بینک کے شرح سود کے حوالے سے بیانات کے مطابق معیشت سست روی کا شکار ہے۔ مزید یہ کہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ پرچون سیلز میں 1.8 ٪ کی کمی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ کی جانب سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ اس میں 1.7 ٪ کمی ہوگی۔ اور سالانہ طور پر اس میں 2.7 ٪ کمی ہوئی ہے۔ لوگوں کی جانب سے کم اخراجات کرنے پر امکان ہے کہ افراطِ زر پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔ یورپئین سنٹرل بینک کے چیف اکنامسٹ کے مطابق مہنگائی ابھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے یا اگلے سال عروج پر پہنچے گی۔ یورپی بینک کے ماہرین کے مطابق سنٹرل بینک شرح سود میں اضافے کے فیصلے پر قائم رہے گا۔ سنٹرل بینک کی صدر Christine Lagarde اس جمعرات کو خطاب کریں گی جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
برٹش ریٹیل کنسورشیم کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں 12.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ مزدوں کی کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ خوراک کی قیمتوں کے بڑھنے کے اثرات کے نتیجے میں مجموعی طور پر مہنگائی ہوگی۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔