پانچویں ماہ سے مسلسل گرتا ہوا PMI انڈکس اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ یورپی مارکیٹ Recession کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والی نومبر PMI رپورٹ نے بہت بُری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ناقص ڈیٹا جاری ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر PMI نے ناقص کاکردگی دیکھائی ہے۔ جس کے باعث PMI ڈیٹا دباؤ کا شکار ہے۔ جرمنی اور فرانس نے 48.5 ریکارڈ کیا ۔ جبکہ یورپی زون میں پرچون مارکیٹ نے اکتوبر کے مہینے میں واضح طور پر کمی دیکھائی ۔ جوکہ ماہانہ 1.8٪ کمی بنتی ہے ۔ جبکہ سالانہ طور پر 2.7٪ کمی ہوئی ۔ دسمبر میں یورو زون Sentix Confidence Index میں 21- کی کمی دیکھی گئی ۔
یورپی سنٹرل بینک کے بورڈ ممبران اظہار خیال کرتے ہوا کہا تھا کہ 15 دسمبر کو شرح سود میں 50 بیس پوائنٹ اضافہ ہونا چاہیے۔ جبکہ فرانس کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی مہنگائی اپنے عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ اور مہنگائی کا سامنا کئی ماہ تک کرنا پڑ سکتا ہے۔ ECB بورڈ ممبران اور بینک آف پرتگال کے گورنر نے کہا کہ مہنگائی چوتھی سہ ماہی میں اپنے عروج پر پہچنچ سکتی ہے۔ جبکہ بینک آف جاپان کے گورنر نے کہا کہ وہ جاپانی معشیت کو سہارا دینے کے لیے افراط زر کے 2٪ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے بہتر انداز میں اپنی نرمی کی پالیسی پر قائم رہیں گے۔ دوسری جانب مارکیٹ کی توجہ Jerome Powell کی جانب ہے کیونکہ وہ مہنگائی کو لگام ڈالنے کے لیے شرح سود میں اضافہ چاہتے ہیں۔ جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
وال سٹریٹ کے ایک رپورٹر نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں 50 بیس پوائنٹ کے اضافے کا امکان ہے۔ گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے NFP اور تنخواہوں میں اضافے سے فیڈرل ریزرو کے لیۓ اپنا فیصلہ کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ 13 دسمبر کو مارکیٹ کی مکمل توجہ نومبر کے امریکی CPI کی جانب ہوگی ۔ اعداد و شمار فیڈرل ریزرو کی اگلی پالیسی کو متاثر کرسکتے ہیں۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔