بٹ کوائن / ایتھرئیم / ایکس آر پی

کرپٹو کرنسیاں تاریخ کے ایسے دور سے گزر رہی ہیں جو تاریخ میں نہ مٹنے والے نشان چھوڑ جائیں گی۔ جس سے یکے بعد دیگرے سرمایہ داروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے(لُونا ، ایف ٹی ایکس)۔ اور مانٹیری پالیسیوں میں تبدیلی جس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کے لئیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے باعث سرمایہ داروں نے ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی طرف رحجان کیا۔ جو کہ ڈالر انڈکس اس وقت 106 کی سطح پر موجود ہے۔

فیڈرل ریزرو سسٹم کا مقصد ہے کہ وہ مہنگائی کو 2٪ کم کریں اس مقصد کے حصول کے لئیے انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مسلسل چار بار 0.75 بیس پوائنٹ شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہو کر 7.7٪ پر آگئی ہے جو کہ جون میں 9.1٪ کی سطح پر تھی۔ لیکن ابھی پیداواری curve برابر نہیں ہوا ہے۔ جس میں دو اور دس سال کے پیداواری گراف شامل ہیں۔ جو کہ ایک ایسا اشارہ ہے کہ جو آنے والے ریسیشن (کساد بازاری) کو ظاہر کرتا ہے۔

source: Refinitiv

امکان ہے کہ مارکیٹ 50+ بیس پوائنٹ بڑھانے پر 14 دسمبر 2022 کو سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔ 1 اور 2 نومبر کے اجلاس میں یونائیٹڈ سٹیٹ سنٹرل بینک کے زیادہ تر ارکان نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں اضافے کی رفتار کو کم کرنا ہوگا۔ لیکن آج صبح فیڈرل ریزرو سسٹم کے ارکان شرح سود کے اضافے کے حق میں تھے۔ جن میں نیویارک فیڈرل ریزرو نیویارک کے صدر جھان ولیمز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سوموار کے روز کہا تھا کہ وہ اُمید کررہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ کے باعث تنخواہوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے افراطِ زر پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔

source: Cmegroup

ولیمز نے کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے۔ افراطِ زر کی بلند شرح معیشت کو پوری رفتار سے چلنے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ نیویارک فیڈرل ریزرو سسٹم کے سربراہ کو اُمید ہے کہ پی سی ای انڈکس 5.1 سے 3 فیصد تک آسکتا ہے۔ اور سپلائی چین میں کمی اور گلوبل گروتھ کی سست رفتاری کے باعث 3.5 فیصد 2023 میں ہوسکتا ہے۔ ولیمز نے مزید کہا کہ بےروزگاری کی شرح اگلے سال تک 4.5 فیصد سے 5 فیصد تک ہوسکتی ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹ سنٹرل بینک کی جانب سے سست رفتار کرپٹو کرنسیز اور رسکی اثاثوں کی وجہ سے ان کی جانب بہت کم کوششیں کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب گلوبل گروتھ مشکلات میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ چین کووڈ کی واپسی کی وجہ سے لرزتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہا ہے۔

Analyse Technique BTC (D1)

بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 16405$ KIJUN Lv اور Tenkan Lj کلاؤڈز کی سطح سے نیچے ہے۔ جبکہ Lagging Span Lb واضح طور پر ظاہر کررہے ہیں کہ یہ بئیریش مومینٹم میں ہے۔ یہ پُل بیک بٹ کوائن کی پرائس کو 13914$ کی سطح پر لا سکتا ہے۔ اور اگر یہ سطح ٹوٹ جاتی ہے تو یہ اپنے سپورٹ مقام 9903$ پر دوسری بار پہنچ جائے گا۔ دوسری جانب اگر اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی قیمت 23915$ پر پہنچ سکتی ہے۔

Analyse Technique ETH (D1)

ایتھرئیم کی قیمت اس وقت 1204$ KIJUN Lv کلاؤڈ کی سطح سے نیچے ہے جبکہ Tenkan Lj کی سطح سے اوپر ہے۔ جبکہ Lagging Span Lb کلاؤڈ سے نیچے ہے جو ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ قیمت پہلے اپنے سپورٹ لیول 1064$ کی سطح پر پہنچ سکتی ہے اگر یہ ٹوٹتی ہے تو یہ 908$ پر پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب اگر قیمت اوپر جاتی ہے تو یہ 1374$ پر پہنچ سکتی ہے۔

Analyse Technique XRP (D1)

ایکس آر پی کی قیمت اس وقت 0.3836$ KIJUN کلاؤڈ Lv کی سطح سے نیچے ہے۔ اور Tenkan Lj کی سطح سے اوپر ہے۔ Lagging Span Lb کلاؤڈ سے اوپر ہے اپنے peers سے نیچے ہے جو کہ ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ قیمت پہلے اپنے سپورٹ لیول 0.3567 پر پہنچ سکتی ہے۔ اگر یہ ٹوٹ جاتی ہے تو یہ دوسرے لیول 0.3380$ پر پہنچ سکتی ہے۔
ہمارے کیلنڈر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

Kader Djellouli

Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔