UKجابز ڈیٹا کے بعد
کیبل میں معمولی گین دیکھے گئے.
پچھلے2 ماہ میں
اومیکرون کی موجودگی اور پھیلنے کے باوجود
لیبر مارکیٹ میں کافی خوش کن حالات رہے.
توقعات کے مطابق بےروزگاری%4.1 پر مستحکم تھی. دوسری طرف UKمیں108k نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا اور کلیم کرنے والوں کی تعداد میں31k کی کمی واقع ہوئی. اس کے ساتھ اوسط آمدن کے انڈیکس میں%4.3 اضافہ ہوا..
FedسےBullardنے100 بی پی تک ریٹ ہائیک کی بات کی ہے. اس کا مطلب ہے کہ یہ مارچ میں50 بی پی کے
ریٹ ہائیک کو سپورٹ کرتےہیں.Fedسے پالیسی میکر نے اس آئیڈیا کی مخالفت میں کہا کہ
measured policy shiftکو زیادہ ترجیح دیں گے. لگتاہے کہ ہاکس اس ڈیبیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے.CMEکے فیڈ واچ ٹول کے حساب سے%60 امکانات ہیں کہ مارچ میں50 بی پی کے ہائیک ہوجائیں گے.
برطانوی پاؤنڈ نے اپنی بلش ٹون کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اس وقت قیمت 1.3550 سے اوپر برقرار ہے۔ بحرحال برطانوی انفلیشن رپورٹ پہ پاؤنڈ کا ری ایکشن کچھ خاص نہیں تھا۔
بدھ کے روز پیئر اپنا دو روزہ بلش تسلسل برورار رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ اس ہفتے کی کم ترین سطح 1.3485پہ پاؤنڈ نے کل وزٹ کیا تھا۔ دنیا کا رسک سنٹمنٹ بہتری کی طرف جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ روس اور یوکرین کے جھگڑے سے پیدا ہونے والا ڈر ختم ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے امریکی ڈالر فروخت کے دباؤ میں ہے کیونکہ وہ ایک سیف ہون کرنسی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ GBPUSDکو اس وقت فائدہ ہو رہا ہے۔
دوسری طرف برطانیہ کی زبرست ویج گروتھ توقوقع سے بہتر انفلیشن رپورٹ نے بھی پاؤنڈ کو سپورٹ مہیا کی ہوئی ہے۔ ہیڈ لائن انفلیشن کا سالانہ نمبر 5.5فیصد آیا جبکہ مارکیٹ کو 5.4فیصد توقع تھی۔ دوسری طرف کور سی پی آئی(فوڈ اور انرجی کی قیمتیں نکال کر) کا سالانہ نمبر 4.4 فیصد آیا جسکی توقع 4.2 فیصد تھی۔
مزید ٹائٹننگ سے متعلق بنک آف انگلینڈ کی پالیسی کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ میکرو ڈیٹا کافی مثبت رہا ہے۔ یہ ایک اور بنیادی وجہ ہے جس سے برٹش پاؤنڈ کو طاقت ملی ہے۔ لیکن نارتھ آئر لینڈ سے متعلق معاملات بلس مومنٹم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف فیڈ کا 50 پوانٹس ریٹ میں ممکنہ اضافہ امریکی ڈالر کو سپورٹ دے سکتا ہے جس سے GBPUSDمیں گراوٹ آ سکتی ہے۔
اس لئے بہتر یہ ہے کہ ٹریڈرز ایک شدید خریداری والے مومنٹم کا انتظار کریں تا کہ پوزیشن کے ٹھیک سمت میں رہنے کے چانسز زیادہ ہوں۔ مارکیٹ پلیئرز کو آج امریکہ کے ریٹیل سیلز کے ریلیز کا انتظار ہے۔ آج کا اصل فوکس فیڈ کی میٹنگ پہ بھی ہے جس سے امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ کا پتہ چلے گا۔
ٹیکنیکل تجزیہ
اس وقت 4 گھنٹے کے چارٹ پہ معاملہ زیادہ بلش لگ رہا ہے۔ قیمت اس وقت 20 SMAسے اوپر ہے۔ اس کے علاوہ آپ ایک Shakeout barبھی دیکھ سکتے ہیں جس کا والیم کافی زیادہ تھا۔ یہ بار اپنے ہائی کے قریب کلوز ہوئی۔ لیکن دوسری طرف اوپر جاتی پرائس کا والیم ویو نیچے کی طرف ہے جو بلز کو کمزور کر سکتا ہے۔
آج کی مارکیٹ موومنٹ ایوریج ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ بڑے ایونٹ کے انتطار میں خاموش ہے۔
بحرحال بئیرز کیلئے 50 فیصد فبوناچی اور نفسیاتی حد 1.3500 ایک اہم ٹارگٹ ہے۔ اگر یہ حد ٹوٹ جاتی ہے تو اگلا ٹارگٹ 1.3460 ہوگا جس کے بعد 1.3400 ایک اہم لیول ہے۔
اگر بلش پوزیشن برقرار رہتی ہے تو ہم 1.3600 کی ٹیسٹنگ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا لیول ہے جو بلز کے لئے بہت اہم ہے۔ اگر یہ ٹوٹ جائے تو اگلا اہم ٹارگٹ 1.3650 ہوگا جبکہ اس کے بعد ہم 1.3700کا ٹیسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
:Disclaimer
یہ مواز مارکٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہیں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعمال کرنی آپ کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیوریج پروڈکٹ میں رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خودہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمشن کے.