The Market Week – February Week 1
پچھلے ہفتے ریڈڈیٹ سے متاثرہ Short اسٹاک والے اس ہفتے سلور میں منتقل ہوچکے ہیں ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ سب گر رہے ہیں۔ گیم اسٹاپ 60 فیصد نیچے ہے اورسلور بھی 10 فیصد سے زیادہ نیچے ہے ، اتار چڑھاؤ اب بھی عروج پر ہے اور ممکنہ اگلے مراحل کا جائزہ لینے کے لئے ریگولیٹرز اس ہفتے ملیں گے۔
رواں ہفتے مرکزی بینکوں کے لئےاہم ہے۔ اثاثوں کی خریداری کے پروگرام میں توسیع کے غیر متوقع فیصلے سے آر بی اے نےسب کو حیران کر دیا ہے۔ اس سے جمعرات کو بینک آف انگلینڈ کے اجلاس کی طرف اور بھی توجہ مبذول ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ متوقع Interest rate میں کسی تبدیلی کے بغیر ، کورونا سے نمٹتے ہوئے معاشی اثرات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
یہ ہفتہ این ایف پی کا ہفتہ ہے اور اس کی توقع ہے کہ پچھلے ماہ -140000 کی کمی کے بعد اس ماہ 60،000 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہفتہ وار Unemployment claim کا ڈیٹا امریکی لیبر مارکیٹ کی نزاکت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ہفتہ درخواستوں کی تعداد بہتر ہونے کی توقع ہے ، لیکن یہ 830،000 کے بڑے نمبر کے پاس رہے گی۔
ویکسین کا تعارف عالمی سطح پر زور پکڑتا جارہا ہے ، اور وبائی مرض کی کمزور ہونے کے آثار ہیں جب کہ WHO نے تیسرے ہفتے تک واقعات میں کمی کی اطلاع دی ہے۔ لیکن ویکسین کے بارے میں مثبت خبروں کو وائرس کی نئی شکل کی خبریں متاثر کر رہی ہیں جو معیشت کیلئے مسلسل رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں۔
یورو کے گرنے اور امریکی ڈالر کی Short position کم ہونے کی وجہ سے ڈالر انڈیکس اس ہفتے 90.50 کی بنیادی Resistance سے بڑھ کر 91.25 ہو گیا۔ EURUSD نے 1.2100 سے نیچے 1.2010 کی کم ترین سطح کو ٹیسٹ کیا۔USDJPY بھی ایک اہم کرنسی ثابت ہوا ، بالآخر 104.00 سےبڑھا اور 5 دن کے اضافے کے بعد 105.00 کو توڑ کر 105.15 تک پہنچ گیا۔ GBPUSD نے اس ہفتے 1.3745 کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور 1.3650 کے ارد گرد منڈلانےسے قبل 1.3600 پر گر گیا۔
عالمی اسٹاک مارکیٹیں مستحکم ہیں ، لیکن Recovery سے پہلے ریڈڈیٹ پر اتار چڑھاؤ کے بعد نمایاں طور پر گر گئی۔ USA500 3830 پر واپس آنے سے پہلے 3700 پر گر گیا اور پھرنیا All time high لگایا۔
Q4 آمدنی کا سیزن زور شورسے جاری ہے ،ایک بار پھر ٹکنالوجی اسٹاک کی مدد سے Amazon اور Alphabet نے اس ہفتے توقعات کی حد سے تجاوز کیا ہے ، جس میں حیرت انگیز اعلان بھی شامل ہے کہ Jeff Bezos ایمیزون کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ایگزیکٹو چیئرمین بنیں گے۔
اس ہفتے سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی آئی اور 1830 ہو گیا ، جبکہ 200 دن کی Moving average 1820 پر ہے۔ بٹ کوائن اور پوری Cryptocurrency مارکیٹ انتہائی غیر مستحکم ہے۔ بی ٹی سی 35،000 کی حد کو توڑ کر 30،000 کی کم ہو گیا۔
USOIL نے اس ہفتے مضبوط بھی مضبوطی دکھائی اور 52.00 کی سپورٹ سے اوپر رہا۔ نئے مہینے کے پہلے دن بڑھ کر 55.00 ڈالر ہوگیا۔ قیمتوں میں مضبوطی کی وجہ Positive sentiment اور Stimulus ہیں جس سے معاشی پیداوار میں اضافے اور وبائی دباؤ میں ممکنہ آسانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
10 سالہ US Treasuries اپنی 1.0000 کی اہم نفسیاتی سطح سے زیادہ ہے ، لیکن ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ ، وہ اپنی کچھ پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے جنوری کو 1.093 پر بند کیا اور اس ہفتے 1.1050 کے قریب استحکام لینے سے پہلے اس کی کمی کو 1.0650 تک بڑھا دیا۔ بڑے امریکی Stimulus package اور ریکارڈ Equity markets کی توقعات
US Treasuries کی مانگ کو روک رہی ہیں۔
Click here to access the HotForex Economic Calendar
Stuart Cowell
Head Market Analyst
Disclaimer: This material is provided as a general marketing communication for information purposes only and does not constitute an independent investment research. Nothing in this communication contains, or should be considered as containing, an investment advice or an investment recommendation or a solicitation for the purpose of buying or selling of any financial instrument. All information provided is gathered from reputable sources and any information containing an indication of past performance is not a guarantee or reliable indicator of future performance. Users acknowledge that any investment in Leveraged Products is characterized by a certain degree of uncertainty and that any investment of this nature involves a high level of risk for which the users are solely responsible and liable. We assume no liability for any loss arising from any investment made based on the information provided in this communication. This communication must not be reproduced or further distributed without our prior written permission.